ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جب جشن مناتے ہوئے شیمپین کی بوتل کھلاڑیوں پر گرائی تو عادل رشید اور معین علی نے کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جب جشن مناتے ہوئے شیمپین کی بوتل کھلاڑیوں پر گرائی تو ...
ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جب جشن مناتے ہوئے شیمپین کی بوتل کھلاڑیوں پر گرائی تو عادل رشید اور معین علی نے کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز میچ میں شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیاہے جس کے بعد پورے ملک میں جشن منایا گیا جبکہ ملکہ برطانیہ نے بھی ٹیم کو مبارک باد کا بھجوایا ۔تفصیلات کے مطابق میچ میں کامیابی کے بعد جب انگلینڈ کی ٹیم جشن منانے اور فوٹو شیشن کیلئے میدان میں آئی تو اس اس موقع پرانگلینڈ کے بلے باز جونی بیئر سٹو نے شیمپین کی بوتل کا ڈھکن کھولا اور اسے ہلا کر تمام کھلاڑیوں پر پھینکنا شرو ع کر دیا ۔ اس موقع پرکھلاڑی موئن علی اور راشد علی لائن کے بالکل آخر میں کھڑے تھے اور انہوں نے جیسے ہی یہ منظر دیکھا خود کو ایک جانب کر لیا اور وہاں سے پیچھے ہٹ گئے تاہم جب یہ بوتلیں ختم ہوئیں تو وہ واپس ٹیم کے ساتھ آئے اور انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر جشن منا نا شروع کر دیا

مزید :

کھیل -