سپر اوور کی آخری گیند پر ڈبل لیتے ہوئے رن آﺅٹ ہونے والے مارٹن گپٹل گراﺅنڈ میں کیا کرتے رہے؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سپر اوور کی آخری گیند پر ڈبل لیتے ہوئے رن آﺅٹ ہونے والے مارٹن گپٹل گراﺅنڈ ...
سپر اوور کی آخری گیند پر ڈبل لیتے ہوئے رن آﺅٹ ہونے والے مارٹن گپٹل گراﺅنڈ میں کیا کرتے رہے؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر ہی لیا ہے۔
لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی 241 رنز ہی بنا سکی اور یوں میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا اور یہاں بھی سکور برابر ہونے کی وجہ سے سپر اوور میں زیادہ باﺅنڈریز لگانے کی بنیاد پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیدیا گیا۔
سپر اوور کی آخری گیند پر نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 2 رنز درکار تھے تاہم مارٹن گپٹل دو رنز لینے کی کوشش میں رن آﺅٹ ہو گئے اور انگلینڈ کو فاتح قرار دیدیا گیا جس کے بعد مارٹن گپٹل خاصی دیر تک گراﺅنڈ میں بیٹھے روتے رہے اور ان کے ساتھی کرکٹرز حتیٰ کے انگلش کھلاڑی بھی انہیں دلاسا دینے میں مصروف نظر آئے۔


مارٹن گپٹل کی مایوسی کے عالم میں سر نیچا کئے روتے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں دلاسا دینے کے لمحات کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہے اور ہر کوئی مارٹن گپٹل کو تسلی دینے کیساتھ ساتھ مبارکباد دینے میں مصروف ہے کہ انہوں نے فائنل میچ میں شاندار کرکٹ کھیلتے ہوئے انگلینڈ کیساتھ بھرپور مقابلہ کیا۔

مزید :

کھیل -