نیب نے شہبازشریف کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، بڑا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے شہبازشریف کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیاہے جس کے تحت ناجائز ذرائع سے حاصل اثاثوں کو منجمد کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق نیب نے شہبازشریف کی 96 ماڈل ٹاﺅن ، ڈونگہ گلی میں بنگلہ ، کے پی کے میں رہائشی گھر ، قیمتی گاڑیوں کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی کیلئے خط تحریر کر لیاہے ، اثاثے ٹی ٹی آمدنی سے خریدے گئے ،نیب لاہور پہلے مرحلے میں ناجائز اثاثے منجمد کرے گا جس کے بعد قبضے میں لینے کی کارروائی کی جائے گی ۔