خوشحال خٹک ایکسپریس حادثے سے محفوظ
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور سے کراچی آنیوالی خوشحال خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، ٹرین کی ٹریکشن موٹر رات دادو خیل اسٹیشن کے نزدیک ٹوٹ گئی تھی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق خوشحال خٹک ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ رات گئے دادو خیل اسٹیشن کے قریب اس کے انجن کی ٹریکشن موٹر ٹوٹ کر لٹک گئی۔ٹرین ڈرائیور ہدایت اللہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا دی، 8 گھنٹے کی کوشش کے بعد انجن تبدیل کرکے ٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈرائیور بروقت بریک نہ لگاتا تو ٹرین بڑے حادثے کا شکار ہوسکتی تھی۔