جج ارشد ملک نے وزارت قانون و انصاف سے درخواست کر دی ، کیا چیز مانگی ہے ؟ جانئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے حکومت سے سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھا گیا ہے جس میں سیکیورٹی بڑھانے کی دخواست کی گئی ہے ۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی سیکیورٹی واپس نہ لی جائے کیونکہ جان کو خطرہ لاحق ہے اور سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے ۔ یاد رہے کہ مریم نوازشریف کی جانب سے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ ناصر بٹ کے ہمراہ بیٹھے ہیں اور نوازشریف سے متعلق دیے گئے فیصلے پر گفتگوکر رہے ہیں ۔ جج ارشد ملک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سے متعلق بیان حلفی جمع کروایا گیا جس میں انہوں نے ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھا تاہم عدالت عالیہ نے ان کی خدمات وفاق کو واپس کر دی تھیں اور نیا جج تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی ۔تاہم اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے ۔