فیصل واوڈا نے کراچی کی عوام کو جلد بڑی خوشخبری سنانے کا وعدہ کرلیا

فیصل واوڈا نے کراچی کی عوام کو جلد بڑی خوشخبری سنانے کا وعدہ کرلیا
فیصل واوڈا نے کراچی کی عوام کو جلد بڑی خوشخبری سنانے کا وعدہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی فراہمی سے متعلق جلد خوش خبری سنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ تمام منصوبے ختم کردیے گئے ہیں جبکہ سندھ کے عوام کے لیے بہترین منصوبے لارہے ہیں۔ اداروں کو بدنام کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور کسی کو بھی قومی اداروں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور سیکرٹری آبی وسائل محمد اشرف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ کسی صورت احتساب کا عمل نہیں رکے گا، ویڈیو کوئین نے جو بھی کیا، ہم اداروں کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ایکنک نے داسو پن بجلی منصوبے کی منظوری دے دی، یہ منصوبہ 4 ہزار 320 میگاواٹ کا ہے۔ داسو پن بجلی منصوبے کی تاخیر میں مجرمانہ غفلت کی گئی ہے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صوبوں کو چاہیے کہ تجاوزات کا خاتمہ کریں کیونکہ اس سے مون سون میں سیلابی خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک پاکستان کو جولائی سے اکتوبر تک کا سیلاب کا ڈیٹا نہیں دیا، بھارت ہمیں یہ ڈیٹا فراہم کرے۔

مزید :

قومی -