’تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آگئی ہے ‘تحریک انصاف کا ایم پی اے میٹرک کے امتحان میں فیل لیکن پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیے
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا پیر کے روز اعلان کردیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف کے ایک ایم پی اے غیر حاضر رہنے کے باعث فیل ہوگئے لیکن انہوں نے فیصل آباد بورڈ میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق پی پی 106 فیصل آباد سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک عمر فاروق نے اس بار میٹرک کا داخلہ بھجوایا لیکن غیر حاضری کے باعث فیل ہوگئے۔ عمر فاروق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں اورکھیل ہیں ، وہ سپیشل کمیٹی نمبر ایک کے رکن بھی ہیں۔
عمر فاروق خود چاہے میٹرک کے امتحان میں فیل ہوگئے ہیں لیکن انہوں نے میٹرک میں پوزیشن لینے والے میٹرک کے طلبہ میں انعامات پھر بھی تقسیم کیے۔ وہ فیصل آباد بورڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
’’ فیصل آباد بورڈ کے پوزیشن ہولڈر طلبہ‘‘
تصویر بشکریہ: علم کی دنیا