”6ارب ڈالر جرمانے کی کیا اوقات ہے ؟ ہم نے تو ۔۔۔“، ریکوڈک کیس میں جرمانے پر حسن نثارکا تہلکہ خیز تجزیہ

”6ارب ڈالر جرمانے کی کیا اوقات ہے ؟ ہم نے تو ۔۔۔“، ریکوڈک کیس میں جرمانے پر ...
”6ارب ڈالر جرمانے کی کیا اوقات ہے ؟ ہم نے تو ۔۔۔“، ریکوڈک کیس میں جرمانے پر حسن نثارکا تہلکہ خیز تجزیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ آدھا ملک دیئے ہوئے عشرے گزر گئے ، اس کا کبھی حساب کتاب ہی نہیں کیا ، ریکوڈک کیس میں 6ارب ڈالر جرمانے کی کیا اوقات ہے ؟
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ڈیلی میل میں خبر آنے پر شہبازشریف نے بڑھک ماری ہے ، اب وہ عدالت میں جائیں ، اگر کلین چٹ مل جاتی ہے تو ٹھیک ہے نہیں تو چور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تو یہ چور نظر آرہے ہیں ، اب ان کو لندن عدالت میں مقدمہ کرنا چاہئے اور وہاں سے کلین چٹ لیکر آنی چاہئے ۔ ریکوڈک کیس میں ہونیوالے جرمانے کے حوالے سے سوال پر حسن نثار کا کہنا تھا کہ آدھا ملک دیئے ہوئے عشرے گزر گئے ، اس کا کبھی حساب کتاب ہی نہیں کیا ، 6ارب ڈالر کی کیا اوقات ہے ؟یہ سارے کرتوت ہمارے ملک کے وجود میں آنے سے پہلے بیان کئے جاچکے ہیں، ریکوڈک کیس میں بھی وہی لاعلمی ہے ، معلومات کی کمی ہے ، بس منہ اٹھا کے فیصلہ سنادیا۔

مزید :

قومی -