سیمی فائنل میں شکست کے بعد کوہلی کی چھٹی اور ان کے سب سے بڑے مخالف کو کپتان بنائے جانے کا امکان

سیمی فائنل میں شکست کے بعد کوہلی کی چھٹی اور ان کے سب سے بڑے مخالف کو کپتان ...
سیمی فائنل میں شکست کے بعد کوہلی کی چھٹی اور ان کے سب سے بڑے مخالف کو کپتان بنائے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد قوی امکان ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹادیا جائے گا اور ان کی جگہ ان کے حریف روہت شرما کو کپتان بنادیا جائے گا۔
بھارتی ٹی وی نیوز 18 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل فور مرحلے میں شکست کے بعد بی سی سی آئی نے کپتان کی تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے۔ انڈین ٹیم کے وطن پہنچتے ہی کپتان اور کوچ کو بورڈ کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگلے ورلڈ کپ کیلئے حکمت عملی بنانے کا یہ صحیح وقت ہے اور یہی وہ وقت ہے کہ ٹیم کی باگ ڈور اوپننگ بلے باز روہت شرما کے ہاتھوں میں دے دی جائے کیونکہ وہ بہترین متبادل ہیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے ویرات کوہلی سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی لے کر اسے روہت شرما کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بدستور کوہلی کے پاس ہی رہے گی۔
افسر نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ ان افواہوں کا جائزہ لینا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان ورلڈ کپ میں دوریاں پیدا ہوگئی تھیں۔ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کی موجودگی میں کوچ روسی شاستری، چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد اور کپتان کوہلی سے ان معاملات پر بھی بات کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -