”شہباز شریف اگر لندن کی عدالت میں مقدمہ کریں گے تو ۔۔۔“، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

”شہباز شریف اگر لندن کی عدالت میں مقدمہ کریں گے تو ۔۔۔“، ترجمان وزیر اعلیٰ ...
”شہباز شریف اگر لندن کی عدالت میں مقدمہ کریں گے تو ۔۔۔“، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ شہباز شریف مکار ہیں اور کبھی لندن کی عدالت میں مقدمہ دائر نہیں کریں گے ، یہ کریں گے تو اور پھنسیں گے اور مریں گے،مریم نواز ویڈیو والے معاملے میں خود پھنس گئی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف مکار ہیں اور کبھی لندن کی عدالت میں مقدمہ دائر نہیں کریں گے ، یہ کریں گے تو اور پھنسیں گے اور مریں گے ، یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے محترمہ مریم نواز نے ایک فضول سی ویڈیو دکھائی جس پر سپریم کورٹ نے طلب کرلیاہے اور اب جب عدالت میں پیش ہونگی تو پتہ چل جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹے ہیں ، یہ برطانیہ میں رپورٹر کے کیخلاف کبھی مقدمہ دائر نہیں کریں گے ۔ ان کی جانب سے داماد عمران کے متعلق کیا کیا گیاہے ؟مریم نواز ویڈیو والے معاملے میں خود پھنس گئی ہیں۔شہباز گل نے کہاہے کہ کچھ چیزیں اخلاق سے گری ہوتی ہیں اور وہ کسی جگہ پر بھی ہوسکتی ہیں ، وہ کسی جگہ پر بھی اور کسی کے بارے میں بھی ہوسکتی ہیں، ڈیلی میل میں جو عمران خان کے بارے میں خبر ہے ، وہ اخلاقیات سے گری ہوئی ہے ، اس پر میں بات نہیں کروں گا ۔شہباز گل نے کہا کہ میں اورمریم دونوں سلیکٹڈ ہیں ، نہ مریم کبھی سلیکٹ ہوئی ہیں اور نہ میں کبھی سلیکٹ ہوا ہوں۔

مزید :

قومی -