منشیات کیس ،اے این ایف ٹیم کی جیل میں رانا ثناءاللہ سے تفتیش

منشیات کیس ،اے این ایف ٹیم کی جیل میں رانا ثناءاللہ سے تفتیش
منشیات کیس ،اے این ایف ٹیم کی جیل میں رانا ثناءاللہ سے تفتیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اے این ایف کی تفتیشی ٹیم نے منشیات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ اور دیگر ملزمان سے جیل میں تفتیش کی ، اے این ایف نے تفتیش سے پہلے متعلقہ عدالت سے اجازت نامہ حاصل کیا تھا ۔
جیونیوز کے مطابق اے این ایف کی پانچ رکنی ٹیم نے منشیات کیس میں رانا ثنا ءاللہ اوردیگر ملزمان سے پوچھ گچھ کی ۔ اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات کیس میں رانا ثناءاللہ اوردیگر ملزمان سے پوچھ گچھ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے رانا ثناءاللہ اور دیگر ملزمان سے پوچھ گچھ متعلقہ عدالت کی اجازت لینے کے بعد کی گئی ۔

مزید :

قومی -