رواں سال معا شی مشکلات سے نکل جائیں گے ، وفاقی وزیر اقتصادیات کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اقتصادیات حماد اظہرنے کہاہے کہ سابق حکومت خسارہ چھوڑ کرگئی ، ملک کی معیشت تیزی سے متاثر ہورہی تھی ، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے اقدامات کررہی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہاہے کہ سابق حکومت خسارہ چھوڑ کرگئی ، ملک کی معیشت تیزی سے متاثر ہورہی تھی ، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے اقدامات کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے مصنوعی طریقے سے معیشت کوسہارادیئے رکھا ، ہم رواں سال معاشی بحران سے نکل جائیں گے ۔