معروف اینکر نے 7 سال کی رفاقت کے بعد اے آر وائی نیوز چھوڑنے کا اعلان کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف نیوز اینکر سلمان مرزا نے 7 سال کی رفاقت کے بعد اے آر وائی نیوز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں سلمان مرزا نے بتایا کہ انہوں نے یکم نومبر 2012 کو اے آر وائی نیوز جوائن کیا تھا اور اب 7 سال کے بعد وہ یہ سفر ختم کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اے آر وائی نیوز کی انتظامیہ اور سلمان اقبال کا شکریہ ادا کیا۔
فوٹو: فیس بک
فیس بک پر یہ پوسٹ کرنے کے بعد سلمان مرزا نے فوری طور پر بول نیوز جوائن کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ کے روز صبح کے وقت سلمان مرزا نے اے آر وائی نیوز میں حاضری لگائی لیکن رات 9 بجے کے بلیٹن میں وہ بول نیوز پر خبریں پڑھتے ہوئے نظر آئے۔
فوٹو: فیس بک