انگلینڈ ویسٹ انڈیز میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

انگلینڈ ویسٹ انڈیز میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
انگلینڈ ویسٹ انڈیز میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کی جانب سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی۔

آئی سی سی کی بلے بازوں کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی فرق نہیں آیا اور آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ بدستور بہترین بلے باز کے طور پر ٹاپ پر موجود ہیں، انڈین کپتان ویرات کوہلی دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اچھی کارکردگی کے باعث دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ وہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیموں میں آسٹریلیا پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید :

کھیل -