برآمدات میں اضافے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے: وزار ت تجارت

برآمدات میں اضافے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے: وزار ت تجارت

  

کراچی(آن لائن) سیکرٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے کہا ہے کہ ان کی وزارت برآمدات میں اضافے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریگی، گزشتہ روز ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ایکسپورٹرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کو درپیش مسائل بالخصوص گیس اور دوسری سہولتوں کی کمی، ڈی ایل ٹی ایل واجبات کی کلیئرنس، ٹیکسز کے ری فنڈ، برآمدات کے فروغ کیلئے دوسرے اداروں کا کردار، ریگولیٹری ایشوز، کچھ ممالک کے ساتھ مارکیٹ کے حوالے سے سامنے آنے والے مسائل اور وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ اشتراک عمل کرتے ہوئے ایکسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہے، قبل ازیں صالح احمد فاروقی ٹڈاپ پہنچے تو ادارے کے چیف ایگزیکٹو ا ور قائم مقام سیکریٹری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بعدازاں انہیں ٹڈاپ کے حالیہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مزید :

کامرس -