پی ایچ اے کے 7زونوں میں مصنوعی جنگلات بنانے کیلئے شجرکاری کا آغاز

پی ایچ اے کے 7زونوں میں مصنوعی جنگلات بنانے کیلئے شجرکاری کا آغاز

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی اور ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے شہر بھر لگائے گئے مصنوعی جنگلات میاں واکی کا دورہ کیا۔ میاں واکی جنگلات کے دورہ کے موقع پر پی ایچ اے افسران کے ہمراہ لاہور بینالے فاونڈیشن کی عہدیداران مس عطیہ اور مس قدسیہ نے شرکت کی اس موقع پر پی ایچ اے افسران ڈائریکٹر ہیڈ کواٹر مدثر اعجاز، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے زون 1 اختر محمود کی بھی موجود تھے۔ پی ایچ اے کے افسران نے میاں واکی جنگلات میں لگائے گئے درختوں کے حوالے سے لاہور بینالے کی عہدیداران کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ آب و ہوا کی تازگی، آلودگی کے خاتمے اور قدرتی حسن کے لیے میاں واکی جنگلات ناگزیر ہیں۔ شہر لاہور کے ساتوں زونز میں میاں واکی جنگلات لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے ہدایت کی کہ میاں واکی جنگلات میں لگائے گئے درختوں کی نگہداشت کا کام بہتر اور موثر طریقہ سے کیا جائے اور شہر بھر میں لگائے گئے منصوعی جنگلات میں لگے درختوں کی نگہداشت کسی قسم کی کواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں موسم کی شدت کو مدنظر رکھ کر میاں واکی جنگلات میں شجرکاری کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -