نجی میڈیکل کالجز میں سابقہ فیسیں برقرار رکھنا خوش آئند ہے،اشرف نظامی

  نجی میڈیکل کالجز میں سابقہ فیسیں برقرار رکھنا خوش آئند ہے،اشرف نظامی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پی ایم اے لاہورکے عہدیداران پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق نے ایک مشترکہ بیان میں پی ایم ڈی سی کی طرف سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں سینئر کلاسز کیلئے سابقہ فیسیں برقرار رکھنے کے فیصلہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہوئے اْمید ظاہر کی ہے کہ کونسل آئندہ بھی فیصلے قواعد و ضوابط کے مطابق کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -