چرچ کو مسجد کا درجہ دینے پر ترک صدر کو خراج تحسین کی قرارداد اسمبلی میں جمع

چرچ کو مسجد کا درجہ دینے پر ترک صدر کو خراج تحسین کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ دینے پر ترک صدر اردگان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ یہ ایوان ترک صدر رجب طیب اردگان کو آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ترک صدر کے اس جراتمندانہ فیصلے سے امت مسلمہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رجب طیب اردگان کے اس فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ آیا صوفیہ مسجد دنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے۔ 1453 میں حضرت سلطان محمد فاتح رحمتہ اللہ علیہ کے دور میں قائم کردہ اس مسجد کو 1935 میں میوزیم بنا دیا گیا تھا۔

یہ ایوان ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔