ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز کے وفد نے ملک سوہنی کی عیادت کی
لاہور(سٹی رپورٹر) آ ل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات صدام اطہر خان نے ظفراللہ خٹک اور سید فہد کے ہمراہ فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر ملک سوہنی کی عیادت کی اور ملک بھر کی سبزی فروٹاور غلہ منڈیوں کے مسائل کی بابت تبادلہ خیال کیا۔ تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے مرکزی رہنما ظفراللہ خٹک نے بھی ملک سوہنی کی عیادت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔