شہداء کشمیر کے لہو سے آزادی کی خوشبو آنا شروع ہو گئی،اشرفجلالی

    شہداء کشمیر کے لہو سے آزادی کی خوشبو آنا شروع ہو گئی،اشرفجلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیری شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ”شہداء کشمیر کانفرنس“ کی صدارت مفتی محمد عثمان علی نعیمی جلالی نے کی۔ تحریک کے سربراہ مولانا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ شہداء کشمیر کے لہو سے اب دنیا کو آزادی کی خوشبو آنا شروع ہو گئی ہے۔ حکومت کشمیریوں کے مزید جنازے اٹھنے سے پہلے مقبوضہ وادی میں ظالم پنجے کو توڑنے کا کردار ادا کرے۔

مودی کے سفاک اور ظالمانہ کردار سے ہندوستان کے اندر سے ایک نیا پاکستان بنتا نظر آ رہا ہے۔ بھارتی مظالم سے جنت نظیر مقبوضہ وادی ٹارچر سیلوں، گمنام قبروں اور شہداء کی قبروں کی سرزمین بن چکی ہے۔ نہایت اذیت ناک اور طویل لاک ڈاؤن کے باوجود کشمیریوں کا بلند حوصلہ رہنا ایک بہت بڑا تاریخی کردار ہے۔حکومت پاکستان کو کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد سے آگے بڑھ کر عملی مدد کرنا ہو گی۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کشمیر کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں مفتی محمد حناد حبیبی، مولانا محمد ناظم عباس، محترم محمد فرقان عطاری،محترم محمد زاہد عمران جلالی، محترم محمد سلیمان جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -