روٹری انٹرنیشنل کے وفد کے ہسپتالوں کے دورے،حفاظتی کٹس تقسیم

  روٹری انٹرنیشنل کے وفد کے ہسپتالوں کے دورے،حفاظتی کٹس تقسیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر) روٹری انٹرنیشنل پاکستان 3272 کے ڈسٹرکٹ گورنر تنظیم احمد کمبوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گنگا رام، میوہسپتال اور سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سے ملاقات کی اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے روٹری انٹرنیشنل کی طرف سے حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں جن میں این 95 ماسک، گلوز اور دیگر حفاظتی سامان تھا اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر تنظیم احمد کمبوہ کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا سے دوسروں کو بچانے کے لیے ڈاکٹر، نرسز اور تمام میڈیکل اسٹاف جو اپنا اپنا کردار ادا کررہا ہے، وہ سب ہمارے ہیروز ہیں، ان لوگوں کی خدمات کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ یہ آئیسولیشن وارڈز اور آئی سی یوز میں فرنٹ لائن سپاہی بنے ہوئے ہیں جس پر پوری قوم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -