مدارس کو اگست میں کھولنے کی اجازت دی جائے،مولانا قاری حنیف جالندھری

مدارس کو اگست میں کھولنے کی اجازت دی جائے،مولانا قاری حنیف جالندھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری حنیف جالندہری نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں وفاق المدارس کے امتحانی سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ کا شاندار امتحانی نظام عصری تعلیمی اداروں کیلئے بھی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ملک کی معاشی صورتحال کی وجہ سے تجارتی، صنعتی، عدالتی اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے وہاں تعلیمی نقصان سے بچنے کے لئے حکومت تعلیمی اداروں کو 15ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ایس او پیز کے ساتھ دینی مدارس کو بھی اگست کے شروع میں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مندر بنانے کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد ہے جہاں قرآن و سنت، ملکی قوانین اورعالمی صورت حال اور دیگر تمام پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر اہل علم اسلامی نظریاتی کونسل کی راہنمائی کریں۔