سرکاری ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ مسترد کرتے ہیں،رابعہ فاروقی

سرکاری ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ مسترد کرتے ہیں،رابعہ فاروقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سرکاری ملازمین کوجبری ریٹائرکرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی ہے اور اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان سرکاری ملازمین کوجبری ریٹائرکرنے کے لئے وفاقی حکومتی اقدامات پر سخت تشویش کااظہار کرتاہے۔اس حوالے سے بنائی گئی کمیٹیوں کومستردکرتا ہے۔وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کوریٹائر کرنے کافیصلہ انسانیت سوز ہے۔یہ ایوان وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کوجبری ریٹائرکرنے کے فیصلہ کومکمل طورپر مستر دکرتاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -