مسائل کے انبار سابق حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں،صفدر بٹ

مسائل کے انبار سابق حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں،صفدر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہاہے کہ ملک میں مسائل کے انبار اور بحران سابق حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقیوں کے پیدا کردہ ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فیملی لمیٹڈ سیاست نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلے رکھا عام آدمی کی ترقی او ر خوشحالی کے تمام راستے مسدود رکھے۔ تحریک انصاف ملک وقوم کے تابندہ وروشن مستقبل کیلئے دن رات محنت کررہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کو کرپشن، میرٹکی استیحصالی اور لوٹ مارکے سیاسی کلچر کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -