حکومت امن و امان کی بہتری کیلئے کردار ادا کرے،شیخ عبدالمتین

حکومت امن و امان کی بہتری کیلئے کردار ادا کرے،شیخ عبدالمتین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہاہے کہ عیدالاضحی کے پیش نظر ملکی حالات مخدوش صورت اختیار کرچکے ہیں۔ چوری، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گاڑیوں کولوٹنے او ر ڈرائیوروں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، مارپیٹ کے مسلسل واقعات انتہائی قابل افسوس ہیں۔ پنجاب حکومت صوبے میں عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر امن وامان کی صورت حال کو بہتر اور مستحکم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -