پاکستان میں پھر سے صدارتی نظام آزمانے کاوقت آگیا،جمیل گوندل

پاکستان میں پھر سے صدارتی نظام آزمانے کاوقت آگیا،جمیل گوندل

  

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ اقتدار پرستی اورشخصیت بت پرستی سے بدترہے۔پاکستان میں پھر سے صدارتی نظام آزمانے کاوقت آگیا،بدقسمتی سے ہمارے ہاں جمہوریت نے ریاست کی بجائے شخصیات کوطاقتوربنادیا۔بھولے عوام کواپنے نجات دہندہ کی بھی پہچان نہیں،وہ ہرکسی کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔جس دن عوام کواپنی سیاسی اہمیت اور طاقت کااندازہ ہوگیا اس دن پاکستان کانظام اورسیاسی قیادت کامزاج بدل جائے گا۔عوام سیاستدانوں کی شعبدہ بازی اورلفاظی کومستردکردیں۔

عوام کسی سرمایہ دارکی بجائے اپنے آس پاس اعلیٰ کردارکی بنیاد پراپنانمائندہ تلاش کریں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمد جمیل گوندل نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ کئی بار حادثہ ہوا مگر سیاستدانوں کی روش نہیں بدلی۔جس وقت تک قومی سیاست پرچندخاندانوں کی اجارہ داری ہے اس وقت تک پاکستان میں آئین اورقانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ شفاف انتخابات کاخواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قائدبہت ہیں مگرقائداعظم ثانی کوئی بھی نہیں ہے جواس قوم کی ناؤکو کنارے تک لے جائے۔کوئی اس ملک میں سنجیدہ،اصولی اورتعمیری سیاست کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -