زیر التواء جمع بندیاں فوری تیار کی جائیں،عبدالرؤف مہر

زیر التواء جمع بندیاں فوری تیار کی جائیں،عبدالرؤف مہر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ریونیو کے معاملات کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس کی صدارت اے ڈی سی آر لاہور عبدالرؤف مہر نے کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل دار، ریونیو افسران اور دیگر نے شرکت کی۔ اے ڈی سی آر کو ریونیو وصولیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے زیرالتوا جمع بندیوں کی فوری تیاری کی ہدایات کیں۔ انہوں نے ماہ فروری تا مئی کی پراچہ رجسٹری کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے انتقالات، وراثتی تقسیم، اسسٹنٹ کمشنرز کے دورے، منظور شدہ اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی، ریونیو کے کیسوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

اے ڈی سی آر نے کہا کہ تمام ریونیو افسران پوری ایمانداری سے اپنا کام سرانجام دیں۔ انہوں نے ریونیو وصولیوں جمع بندیوں اور دیگر معاملات میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -