ذرائع ابلاغ کو نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ ہونا چاہیے،دردانہ صدیقی

ذرائع ابلاغ کو نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ ہونا چاہیے،دردانہ صدیقی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین دردانہ صدیقی کی زیر صدارت مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ''میڈیا کی اہمیت اور اس کا کردار'' کے عنوان سے قرارداد پیش کی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ ذرائع ابلاغ ایک ایسی قوت ہے جس سے نہ صرف افراد بلکہ اقوام کی تبدیلی کا عمل وقوع پذیر ہوتا ہے،آج کی دنیا میں منظر نامہ بنانے اور بگاڑنے میں بڑا کردار میڈیا ہی ادا کررہا ہے،ہر ریاست کا میڈیا مجموعی عوامی مزاج کا آئینہ دار اور قومی مفادات کا محافظ ہوتا ہے۔

، مملکت اسلامیہ کا آئینہ دار ہونے کی حیثیت سے ہمارے ذرائع ابلاغ کو نظریہ پاکستان کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ میڈیا پر عورت کی توقیر اور مقام و مرتبہ خیال رکھتے ہوئے اسے محض گلیمر اور اشتہارات کا محور نہ بنایا جائے۔ اسلامی تعلیمات اور معاشرے کی اخلاقیات کو پامال کرنے والے غیر مہذب ڈرامے اور گیم شوز بند کئے جائیں، نیز اسلامی شعائر کا استہزا اڑانے والے اور اسلام بیزار اینکرز و ماہرین پر پابندی لگائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -