بلاول بھٹو کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کیلئے کچھ نہیں،رانا اختر

بلاول بھٹو کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کیلئے کچھ نہیں،رانا اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اخترحسین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف گھٹیا زبان اور کرپشن کے جھوٹے الزامات لگانے والے بلال زرداری کان کھول کر سن لیں انہیں عوام نے 2018 بْری طرح مسترد کیا تھا اور یہ 2023 ء میں سیاست سے آؤٹ ہو جائیں گے، ان کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لئے کچھ نہیں

۔ یہ صرف بلاجواز اور بے بنیاد تنقید سے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، گذشتہ روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اختر حسین نے کہاکہ بلاول زرداری اپنے والد آصف زرداری کی کرپشن پر جھوٹ بول کر پردہ نہیں ڈال سکتے اور نہ ہی قوم کو گمراہ کرسکتے ہیں، پوری دنیا مسٹر 10پرسنٹ کو اچھی طرح جانتے ہیں، پرچی اور حادثاتی نام نہاد لیڈر کو چاہئے کہ وہ الزام اور بہتان تراشی کی بجائے سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری کپتان کے کھلاڑی مراد سعید کا مقابلہ نہیں کرسکتے وہ کپتا ن کا مقابلہ کیسے کرینگے؟ بھڑکیں مارکر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا، عمران خان کسی شارٹ کٹ راستے سے اقتدار میں نہیں آئے انہوں نے 22 سال جدوجہد کی اور کرپٹ اور مافیا سیاستدانوں کا سیاسی میدان میں مقابلہ کیا اور آج ملک کے وزیراعظم ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -