تحریک انصافہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،جاوید قصوری

تحریک انصافہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،جاوید قصوری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ مایوسی کے گہرے بادل منڈلارہے ہیں ان حالات میں عوام کے لئے امید کی واحد کرن جماعت اسلامی ہے۔

اب وقت آگیا ہے کہ چوروں، لٹیروں اورتمام کرپٹ عناصر سے نجات حاصل کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت محض 22ماہ کے قلیل عرصے میں 10ہزار ارب کا قرض لے چکی ہے۔ پاکستان کے ذمہ کل قرضہ 34ہزار 500ارب کا ہوگیا ہے۔ اوسطاً 14.2ارب روپے کا یومیہ قرضہ لیا گیا۔ پورے کا پورا معاشی ڈھانچہ ہی تباہ و برباد ہو کر رہ گیا ہے۔ حکمرانوں کے بلند بانگ دعوے سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دکھانے والے ہی قوم کے ساتھ مسلسل جھوٹ بول کر گمراہ کررہے ہیں۔ قوم پوچھتی ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچا س لاکھ گھروں کا کیا بنا ہے؟۔ عوام فاقوں سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں۔ کاروبار ختم ہوچکے ہیں۔ جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے نا اہلی اور ناتجربہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -