حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے،کاشف اقبال
لاہور(پ ر) حکومت مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے، مقبوضہ جموں کشمیر بیانات نہیں عملی اقدامات سے آزادہوگا۔ 13جولائی 1931ء کے شہدائے کشمیر کاخون ضرور رنگ لائے گا۔کشمیری آج بھی سبزہلالی پرچم لہرا رہے اورپاکستان کے نام پرسینوں پرگولیاں کھا رہے ہیں۔ قائداعظم محمدعلی جناح نے جموں کشمیرکوپاکستان کہ شہ رگ کہاتھاکشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل اور ادھورا ہے ان خیالات کا اظہارانجمن ناشران قرآن پاک کے صدرکاشف اقبال نے کیا۔انہوں نے کہا کہ تیرہ جولائی 1931ء کے دن اذان کی تکمیل کی خاطر 21کشمیریوں نے جام شہادت نوش کرکے اسلام کی تاریخ میں شجاعت اور بہادری کی ایک نئی داستان رقم کی تھی۔
یہ داستان اس بات کاثبوت ہے کہ کشمیری قوم اسلام کی خاطرہرقسم کی قربانی دیناجانتی ہے۔