عیدالاضحی تک مارکیٹوں کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے،سہیل محمود بٹ
لاہور(سٹی رپورٹر) مال روڈ ٹریڈر ایسوسی ایشن لاہور کا ایک خصوصی اجلاس صدر سہیل محمود بٹ کی صدارت میں ہوا جس میں عہدیداران اور مجلس عاملہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ دکانوں،مارکیٹوں کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے اور کم از کم عید الضحیٰ تک نا صرف ہفتہ،اتوار کی بندش کو ختم کیا جائے بلکہ دکانوں کے اوقات کا ر میں صبح 10تا رات10 تک اضافہ کیا جائے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر معاشی بد حالی کا شکار ہو چکے ہیں بلکہ شاپ ورکرز اور سیلز مین بھی فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں،لاک ڈاؤن اقتصادی طور پر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔