اسسٹنٹ کمشنر ز کے مویشی منڈیوں کے دورے،انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور(جنرل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے نشتر ٹاؤن کا چھا مویشی منڈی سائٹ کا دورہ کیا اور مویشی منڈی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی نشتر ٹاؤن کاچھا میں ترقیاتی کام جاری ہیں، انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو سائٹ پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور مویشی منڈی سائٹ پر کام کو بہتر انداز میں کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے شاہ پور، خان پور مویشی منڈی کا دورہ کیا اور مویشی منڈی میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیااورلائٹنگ کے مناسب انتظامات کرنے کا کہا۔اے سی سٹی نے کہا کہ منڈی کے خارجی پوائنٹ پر غیر قانونی طور پر قائم مویشی منڈی کو بھی فوری طور پر ختم کروا دیا گیا ہے۔