ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم انتہائی قابل تحسین اقدام ہے،فدا حسین

ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم انتہائی قابل تحسین اقدام ہے،فدا حسین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہاہے کہ ملک بھر کی جامعات میں ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم کے متعلق قومی اسمبلی کی متفقہ قراداد اسلامی اقدار کی بقااور فروغ کیلئے انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی ملک کے مقتدر ایوان کی یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ کتاب لار یب کیلئے اٹھائی گئی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -