بی آرٹی بنانے والی کمپنی کو مزید ٹھیکے دینا تشویشناک ہے،سمیرا کومل

بی آرٹی بنانے والی کمپنی کو مزید ٹھیکے دینا تشویشناک ہے،سمیرا کومل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) پشاور بی آرٹی بنانے والی کمپنی کوپنجاب میں مزید ٹھیکے دینے پراظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پشاور بی آرٹی بنانے والی کمپنی کوپنجاب میں مزید ٹھیکے دینے گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔پنجاب حکومت نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس کا ٹھیکہ بھی پشاور بی آر ٹی بنانے والی کمپنی کو دے دیا ہے۔

اب اسلام آباد میں مزید تین ٹھیکے اسی متنازعہ کمپنی کو دے دیے گئے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسی کمپنی کا کیس اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کیا تھا۔مشکوک کمپنی کو ٹھیکے دینے کا مطلب اسلام آباد کو بھی پشاور کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ متنازعہ کمپنی کو اہم ٹھیکے دینے پر از خود نوٹس لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -