عید الاضحی ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

عید الاضحی ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔چرم قربانی مہم الخدمت فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کا ایک اہم حصہ ہے۔شہر بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال مستحق خاندانوں، بیواؤں، یتامیٰ اور مساکین کو قربانی کا گوشت پہنچانے کا اہتمام کرتی ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان اور ورکرز اپنی عید کی خوشیاں قربان کرکے خدمت خلق کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چرم قربانی مہم کے سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن سٹرکٹ لاہور اجلاس میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن مغیث شاہد قریشی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ شہر بھر میں بہت بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جنہیں صرف عید الاضحی کے مو قع پر ہی گوشت کھانا نصیب ہوتاہے۔
ایسے افراد میں الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال عید قربان کے گوشت کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شہر لاہور سمیت ملک بھر میں پھیلے رضاکاروں کے منظم نیٹ ورک کے ذریعے خدمت خلق کا کام بلاتفریق رنگ و نسل کے سارا سال جاری رہتا ہے۔