حکومت کے جانے کا وقت قریب آگیا ہے،احمدمحمود
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا حکومت نیب گٹھ جوڑ کے زریعے انتقامی کارروائیوں سمیت دن بدن بگڑتی ہوئی معاشی بدحالی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ہمنواؤں کی ٹونٹی ٹونٹی حکومت کے جانے کا وقت قریب آن پہنچا۔ملک چلانا نالائقوں اور چوروں کے بس کی بات نہیں۔تبدیلی سرکار کے فیصلے عوام دوشمن اور سہولت کاروں کیلئے مفید ثابت ہو رہے ہیں۔عوام کو ریلیف دینے کے دعوئے کرنے والے وزیراعظم کرپٹ لوگوں کے جھرمٹ میں پھنس کر انکی سرپرستی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عمران خان کے حواس پر طاری ہیں ہم کسی این آر او کے پیچھے چھپنے والے نہیں۔خود این آر او لینے والا کسی دوسرئے کو کیسے این آر او دئے سکتا ہے۔گھبراہٹ بوکھلاہٹ اور تبدیلی کی آہں ٹ صاف دکھائی دئے رہی ہے۔آٹا چینی سکینڈل کے زمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کرنا ملک و قوم کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔
مہنگائی کرنیوالے ہی مہنگائی کیخلاف واویلا کرکے قوم کو گھمراہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ چوروں اور ڈاکووں کے ساتھ ملکر فلاحی ریاست بنانا ناممکن ہے۔پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور اور حکمران طبقہ مزید دولت مند اور طاقتور بن رہا ہے جو وزیراعظم اپنی کمزور کرسی بچانے کے چکر میں ہو وہ عوام کو کیسے ریلیف فراہم کرسکتا ہے۔موجودہ حکومت کے دو سالوں میں 22 لاکھ بیروزگار ہوگئے۔ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والوں نے عوام سے روٹی اور چھت چھین لی ہے۔ریاست اپنی زمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے عوام کیلئے جلاد بن چکے۔اپوزیشن رہنماوں کیخلاف سیاسی انتقامی نیب کیسیز کالعدم قرار دئیے جائیں۔