اپوزیشن کی چیخ و پکار سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،اسد کھوکھر

اپوزیشن کی چیخ و پکار سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا،اسد کھوکھر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر والڈ لائف اینڈ فشریز پنجاب ملک اسد علی کھوکھر نے کہا ہے کہ کرپٹ اپوزشن کے ٹولہ کی چیخ و پکار سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں نے معیشت کو تباہ کیا،سابقہ حکومت نے غلط فیصلوں سے معیشت کوتنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے غیر معمولی فیصلوں سے انتہائی قلیل مدت میں معیشت کو ریسکیو کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کیا ان خیالات کا اظہارا نہوں نے این اے 136کے پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہاں تک اطلاعات ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔لیکن حالات کی ستم ظریفی ہے کہ سب کا مل بیٹھنا ان کی سیاسی بقاء کیلئے نا گزیر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -