ترقی و خوشحالی کے لئے سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے،عتیق الرحمن
لاہور(سٹی رپورٹر) حکومت ملک میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغا زکرنے کیلئے تو سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی لے کر آئے تاجر دوست ماحول استوار کرکے ہی ملک وقوم کو روشنیوں کے ساتھ ہمکنار کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہارصدر اتحاد گروپ بانوبازار، پیرس مارکیٹ انارکلی حاجی عتیق الرحمان نے کیا۔انہوں نے کہاحکومت ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کرے، غیر ضروری ٹیکسوں کی بھرمار ملک میں کاروباری حالات کو غیر ہموار کررہی ہے۔