کوروناادویات کی عدم فراہمی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

کوروناادویات کی عدم فراہمی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کورونا وائرس کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی ادویات کی عدم فراہمی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا، جوڈیشل ایکٹو ازم کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے لئے کئی ادویات دستیاب نہیں، درخواست میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے، درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ کورونا وائرس کی ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاج میں دشواری کا سامنا ہے،ادویات کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، درخواست میں استدعا کی گئی حکومت کو حکم دیا جائے کہ کورونا کے علاج کے لئے ادویات کی قلت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔

کوروناادویات

مزید :

صفحہ آخر -