وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا سیالکوٹ کے نواحی گاؤں بٹرڈوگراں میں بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،دو ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا سیالکوٹ کے نواحی گاؤں بٹرڈوگراں میں بچی کے قتل کے ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیالکوٹ کے نواحی گاؤں بٹر ڈوگراں میں بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ معصوم بچی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔متاثرہ خاندان کو ہرقیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے نوٹس پر سیالکوٹ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے بچی کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیاہے اورپولیس نے ملزم احتشام عرف مانی اورملزم محمد فیض کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

بچی قتل

مزید :

صفحہ آخر -