قربانی مہم کیلئے منہاج القرآن کی 25 انتظامی کمیٹیاں تشکیل

قربانی مہم کیلئے منہاج القرآن کی 25 انتظامی کمیٹیاں تشکیل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید الاضحی 2020ء کے تینوں روز ہزاروں چھوٹے بڑے جانور قربان کیے جائیں گے، اجتماعی قربانی کی تیاریاں و انتظامات شروع کر دئے گئے ہیں۔ قربانی مہم کے سلسلے میں 25 انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ لاہور میں قائم کی جانیوالی مرکزی قربان گاہ میں بڑے جانوروں میں 10 ہزار سے زائد حصے ڈالے جائینگے۔ گائے فی کس حصہ 13 ہزار روپے،بکرا 26 ہزار روپے اور چھترا 21 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 50 فی صد حصوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ لاہور میں مرکزی قربان گاہ کیلئے حفظان صحت اور شرعی اصولوں کے مطابق قربانی کیلئے جدید سلاٹر ہاؤس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کورنا وباء کومد نظر رکھتے ہوئے عید الاضحی کے تینوں روز احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ لاہور میں مرکزی قربان گاہ کے علاوہ ملک بھر میں 3 سو سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کئے جائینگے۔ لاہور میں جدید سلاٹر ہاؤس میں قائم کی گئی مرکزی قربان گاہ میں سینکڑوں گائیں، بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کر کے عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کو زندہ کیا جائیگا۔ شرعی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت مند جانوروں کی بڑی تعداد میں خریداری کی جا چکی ہے،مزید جانوروں کی خریداری جاری ہے۔ نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان،ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے میٹنگ میں قربانی مہم کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے بریفننگ لی اور خریدے گئے جانوروں کی دیکھ بھال، سیکیورٹی اور خوراک کے حوالے سے رہنما وں نے خصوصی ہدایات جاری کیں۔

کمیٹیاں تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -