ایف آئی اے کے ہاتھوں سپریم کورٹ کا جعلی جسٹس گرفتار

ایف آئی اے کے ہاتھوں سپریم کورٹ کا جعلی جسٹس گرفتار

  

اسلام آباد(آئی این پی) ایف آئی اے نے خود کو سپریم کورٹ کا جسٹس ظاہر کرنے والے نوسرباز کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے جعلی جسٹس کو گرفتار کیا،ملزم فائز علی نے اٹارنی جنرل پنجاب کو فون پر اپنا تعارف بطور جسٹس سپریم کورٹ کرایا تھا اس کے علاوہ ملزم نے بطور جسٹس ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بھی فون پر ہدایات جاری کیں تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم فائز خود کو سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کے طور پر متعارف کراتا تھا،اس کے علاوہ بھی ملزم کے خلاف کئی شکایات ایف آئی اے کو موصول ہوئی تھی،ملزم فائز علی کو گرفتار کر کے عدالت سے اسکا جسمانی ریمانڈ بھی لیا جاچکا ہے۔

جعلی جسٹس گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -