ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے پنجاب بھر میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کرینگے: یاسمین راشد

ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے پنجاب بھر میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم ...

  

اٹک(شہزاد انجم بٹ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مختلف اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کررہی ہے۔گزشتہ روزیہاں اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت پنجاب مختلف اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کررہی ہے جس کا مقصد ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنا ہے اور اس سلسلے میں آئی ڈیپ کے ماہرین سے مشاورت کا عمل مکمل کیا گیاہے اوربہت جلد تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے کر گور نمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال کے شعبہ گائنی کو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا اور اسے مکمل طور پر اگلے ماہ میں فعال بنایا جائے گا، جو 24گھنٹے کا م کر ے گا۔100 بستروں کا یہ ہسپتال انقلابی حیثیت کا حامل ہے۔ہسپتال کے ساتھ نر سنگ کالج کا منصوبہ بھی زیر غور ہے اور اس تمام پر جیکٹ پر تین سے چار ارب روپے لاگت آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ میں چند مقامات پر پولیو کے کیسزسامنے آنے کے بعد محکمہ صحت پنجاب فوری بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر متعلقہ اسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کی جارہی ہے۔صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں واضع کمی واقعہ ہورہی ہے، کورونا کے خلاف فر نٹ لائین ورکرز کو رسک الاؤ نس اور شہدا کو خصوصی پیکیج دیا جارہا ہے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -