راولپنڈی، لڑکی کی لڑکی سے شادی، نکاح نامے کا اندراج، عدالت طلب

راولپنڈی، لڑکی کی لڑکی سے شادی، نکاح نامے کا اندراج، عدالت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں لڑکی نے لڑکی سے شادی کرلی، دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عاصمہ بی بی نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کر لی، دونوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی، عاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے، دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔دوسری جانب نیہا کے والد نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی ہے جبکہ ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے، جس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹیکسلا اور دونوں لڑکیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کر لیا ہے۔امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 10 میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اور عاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی جبکہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی ہے۔
کورٹ میرج

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)لڑکی سیلڑکی کی شادی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ شادی کرنے والی ایک لڑکی نے مکمل طور پر مرد ہونے کا دعویٰ کردیاہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے ٹیکسلاکے رہائشی 27 سالہ علی آکاش جوکہ پہلے ایک لڑکی تھا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے وہ لڑکی تھی اور ان کا نام عاصمہ بی بی تھا تاہم اب وہ مکمل طور پر ایک مرد ہے اور اس کا نام علی آکاش ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے میڈیکلی اپنی جنس معلوم کرائی تو بتایا گیا کہ میں مرد ہی ہوں۔ اس کے بعد میرا دماغی معائنہ بھی ماہر نفسیات سے کرایا گیاجس کے بعد مرد ڈکلیئر کیا گیا۔انہوں نے کہاان کا شناختی کارڈ تک وہی ہے جو پہلے تھا تاہم بس اس میں اب جنس تبدیل ہوئی ہے۔
علی آکاش

مزید :

صفحہ آخر -