پی آئی اے کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
لاہور(این این آئی) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرالیا۔ بتایا گیاہے کہ شارجہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6202 سے پرندہ ٹکراگیا تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا لیا۔ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے بوئنگ 777 کے ایک انجن کو نقصان پہنچا ہے جسے دور کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
پی آئی اے