حکومتی دعوے سچ نہ ہو سکے، کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری، بجلی گھنٹوں غائب
کراچی (آئی این پی)کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث کراچی میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا،جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔رپورٹ کے مطابق حکومت داعووں کے باوجود کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،گیس کی کمی اورفرنس آئل کی عدم دستیابی کے بعد بن قاسم پاور سٹیشن کی خرابی بہانہ بن گئی،ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ یونٹ کی خرابی سے 130 میگاواٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے،کے الیکٹرک کابجلی کی بے تحاشا بندش کو لوڈمینجمنٹ کانام دینے پر اصرار ہے۔کے الیکٹرک نے کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ بڑھادیا،شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا،لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 6 گھنٹے کی بجلی بندش جاری ہے۔سرجانی کے مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے،ترجمان کے الیکٹرک کاکہناہے کہ چند کم نقصانات والے علاقوں میں عارضی لوڈمینجمنٹ ہو گی،لوڈمینجمنٹ کاشیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے،فرنس آئل کی فراہمی کیلئے وزارت توانائی سے رابطے میں ہیں۔
کے الیکٹرک
اسلام آباد(آئی این پی) حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر کے الیکٹرک کیخلاف جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا کہ اس وقت کی صورتحال کے حقائق پیش کروں گا،کے الیکٹرک کی تیل کی ڈیمانڈ 38سو ٹن ہے، جتنا تیل چاہیے وہ ملے گا، وفاق کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ سے زیادہ بجلی فراہم کررہاہے،کے الیکٹرک کوجوذمہ داری اداکرنی چاہیے تھی وہ ادانہیں کی۔ منگل کو ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاجی کیمپ میں وفاقی وزیر توانائی عمرایوب، وزیرتعلیم شفقت محمود، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر، حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیرعمرایوب نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بحری جہاز کراچی آئے گا جو تیل فراہم کرے گا،کے الیکٹرک کی تیل کی ڈیمانڈ 38سو ٹن ہے، کے ا لیکٹرک کو جتنا تیل چاہیے وہ ملے گا، وفاق کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ سے زیادہ بجلی فراہم کررہاہے،کے الیکٹرک کوجوذمہ داری اداکرنی چاہیے تھی وہ ادانہیں کی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کی خصوصی میٹنگ بھی اسی معاملے پر ہورہی ہے۔ ہم نے تمام حقائق ایوان کے سامنے رکھ کرکراچی کے عوام کا دفاع کیا۔ کراچی کے ووٹرزاورسپورٹرزکوکبھی اکیلانہیں چھوڑیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اخترکہہ رہے ہیں کہ ہم پردباوہے کراچی سب کی میزبانی کرتاہے آج اسلام آباد کراچی کی میزبانی کرے گا، لوگ کچرا نہ اٹھانے کا سوال بھی ہم سے کررہے ہیں،سندھ حکومت نے میئرکراچی کومفلوج کر رکھاہے۔ ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں پنجاب سے زیادہ کوروناکیسزہیں،کراچی میں بجلی نہیں لیکن بل آتے ہیں۔
دھرنا ختم