تحفظ ناموس رسالت ؐدین اسلام کی بنیاد ہے،چودھری پرویزالٰہی

تحفظ ناموس رسالت ؐدین اسلام کی بنیاد ہے،چودھری پرویزالٰہی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ایس گروپ میاں محمد احسن اور چیئرمین جاوید اشرف بھٹی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر راسخ الٰہی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں صہیب جاوید بھٹی، میاں علی احسن اور عبدالرحمن سکھیرا شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ناموس رسالت ؐ پر ہماری جان بھی قربان ہے، تحفظ ناموس رسالت ؐہمارے دین کی بنیاد ہے اس کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا، اسلام کیلئے اگر ہم سے کوئی کام ہوجائے تو میں سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہوگیا۔ میاں محمد احسن نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت ؐ بل اور دینی کتب کو علما بورڈ سے منظوری سے مشروط کر کے بڑا عظیم کام کیا ہے۔ جاوید اشرف بھٹی نے کہا کہ مسلم امہ کیلئے آپ کی یہ خدمت کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کمپنی کی جانب سے 50 ہزار ماسک پیش کیے اور کہا کہ ہم حکومت پاکستان کو بھی 1.2 ملین ماسک کا تحفہ دے چکے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ میں مدد کی جا سکے۔

چودھری پرویز

مزید :

صفحہ آخر -