پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی صدارت میں شروع ہو گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کے4 بلز اور تین آرڈ نینس پیش کئے جائیں گے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ ہاوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے۔اجلاس میں پنجاب انفیکشن ڈیزیز بل 2020 ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2020 ایوان پیش کیا جائے گا۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈنینس 2020 ایوان میں پیش کیا جائے گیا۔پنجاب ان ڈیزائریبل کوآپریٹو سوسائٹی ترمیمی آرڈیننس 2020 ایوان میں پیش کی جائے گا۔کوآپریٹو سوسائٹیز ترمیمی آرڈیننس 2020 ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -