یورپین ہیڈ کوارٹر کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

      یورپین ہیڈ کوارٹر کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

برسلز(آن لا ئن)کشمیر کونسل یورپین یونین کے زیر اہتمام بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھارتی مظالم کے خلاف ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا جبکہ مودی کیخلاف نعرے درج تھے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ہیڈکوارٹرز میں یورپی یونین کے اہم اداروں بشمول ای یو ایکسٹرنل ایکشن سروس اوریورپی کمیشن کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایااور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میگا فون اور بروشرز کے ذریعے لوگوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا گیا اور ان مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔احتجاجی کیمپ کے موقع پر یورپی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔ کیمپ کے دوران یورپی باشندوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گہری دلچسپی لی اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار افسوس کیا۔یاد رہے کہ یورپی ہیڈکوارٹرز کے سامنے یہ کیمپ ایسے وقت لگایا گیا جب 15جولائی کو بھارت اور یورپی یونین کا آن لائن سربراہی اجلاس منعقد ہورہا ہے۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید :

صفحہ آخر -